ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار میں مختلف مطالبات کے ساتھ ضلع بھر کے ولیج اکاؤنٹنٹس کااحتجاج؛ ڈپٹی کمشنر کو دیا گیا میمورنڈم

کاروار میں مختلف مطالبات کے ساتھ ضلع بھر کے ولیج اکاؤنٹنٹس کااحتجاج؛ ڈپٹی کمشنر کو دیا گیا میمورنڈم

Thu, 23 Feb 2017 18:50:42    S.O. News Service

کاروار:23/فروری    (ایس او نیوز)ولیج اکاؤنٹنٹ کو دی گئی راشن کارڈ جانچ کی ذمہ داری خلاصی اور ولیج اکاؤنٹنٹ جن مسائل کا سامنا کررہے ہیں انہیں دور کرنے کا مطالبہ لے کر ضلع کے مختلف  تعلقہ جات کے ولیج اکاؤنٹنٹس نے اترکنڑا ڈپٹی کمشنر کے ذریعے وزیر برائے تحصیل کو میمورنڈم سونپا۔

Untitled25.png

فی الحال ولیج کاؤنٹنٹس کے پاس سماجی تحفظ منصوبہ سمیت سکال منصوبے جیسے کئی عرضیوں کو نپٹانے کا کام جاری ہے۔ بنیادی سہولیات کی قلت کے باوجود ولیج اکاؤنٹنٹس پریہار نامی ویب سائٹ پر ان پٹ سبسڈی کاکام ، نالوں کی جانکاری ، بھومی کیندر میں منظوری دینا، زراعت شماری، سماجی تحفظ منصوبے کے متعلق ڈاٹا شیٹ تیارکرنا، ذخیرہ اندوزی کاکام، شادیوں کارجسٹرکرنا، پیدا ئش اور موت کا اندراج، نقصان زدہ فصلوں کا سروے ، فصلوں کا رجسٹر تیار کرنا، جمع بندی، سرکاری زمینات کے اتی کرم کو نکال باہرکرنا، اؤٹی سی  سمیت محکمہ  سےمنسلک بے شمار کاموں کا دباؤ ہے ۔ اس کے علاوہ گرام پنچایت ترقی افسران کو سونپی گئی  راشن کارڈ جانچ کی ذمہ داری رد کرتے ہوئےاضافی  ذمہ داری  ہمیں دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں ولیج اکاؤنٹنٹس کافی دباؤ محسوس کررہے ہیں، نجی زندگی دشوار ہوگئی ہے ، ان وجوہات کی بنا پر جو زائد اور اضافی ذمہ دارایاں ہمیں سونپی گئیں ہیں اس سے رعایت دینے کا ڈی سی کو سونپے گئے میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا ہے۔ میمورنڈم میں چک مگلورو ضلع کڈور تعلقہ کے بیدرے سرکل کے ولیج اکاؤنٹنٹ دیوراج پر راشن کارڈ جانچ کے دوران ہوئے حملہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ راشن کارڈ معاملے میں ایک فرد اس طرح حملہ کرتاہے تو کیا کریں ۔ اسی طرح کئی ولیج اکاؤنٹنٹس  کام کے دباؤ کی وجہ سے خود کشی کررہے ہیں، جس کی تازہ مثال بنگلورو میں پیش آئی ہے۔ حکومت ان سب باتوں کا خیال رکھتے ہوئے دباؤ کو کم کرنے کی مانگ میمورنڈم میں کی گئی ہے۔ میمورنڈم میں اپنے کام کے دباؤ کا ذکر کرنے کے علاوہ ولیج اکاؤنٹنٹس نے ایف ٹی اے کی رقم میں 5ہزار تک اضافہ کرنے ، کنٹن جنسی کی رقم میں بھی اضافہ کرنے، ولیج اکاؤنٹنٹ کے عہدے کو پرموشن دینے کی مانگ کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے میمورنڈم حاصل کیا۔ ولیج اکاؤنٹنٹس سنگھا کے ضلع صدر ٹی ایس گانیگیر اور ضلع کے مختلف تعلقہ جات سے آئے ہوئے سیکڑوں ولیج اکاؤنٹنس اس موقع پر موجود تھے۔

 


Share: